اسلام آباد (فاسٹ نیوز ) جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو ہو گا ، ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا ، یوم آزادی کا جشن ہے اور تاریخ کے سب سے بڑے ائیر شو کے لیے پاک فضائیہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں ۔ اسلام آباد میں جنگی طیاروں کی گھن گرج اور ریہرسل سے ہر طرف رنگ بکھر گئے ۔ 14 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پاک میں دن ایک بجے جبکہ کراچی میں سی ویو پر دن دو بجکر پچاس منٹ پاک فضائیہ کا ائیر شو ہوگا ۔ پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی پاکستان میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گی ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ ، جے ایف سیونٹین طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے ریہرسل میں حصہ لیا ۔ جنگی طیاروں نے کمال مہارت کیساتھ کرتب دکھائے اور کمانڈوز نے بھی ہیلی کاپٹرز سے فری فال کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کے دن راولپنڈی میں پاک فوج میوزم بھی صبح 9 سے شام 4 بجے عوام کے لیے کھلا رہے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s