کوئٹہ: (فاسٹ نیوز) صوبائی دارالحکومت کے اولڈ پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا یا اس خودکش تھا۔ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام ٹریفک کو بھی پشین سٹاپ پر جانے سے روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ پشین سٹاپ سے مختلف علاقوں کیلئے بسیں روانہ ہوتی ہے اور یہ شہر کا انتہائی مصروف مقام ہے۔ اس کے اردگرد کا علاقہ نہایت گنجان آباد ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی سمیت دیگر اہم عمارات بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے فاسٹ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا ہے اور شہر کو تھریٹ پہلے سے موجود تھا، جس کے بعد شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s