گوجرانوالہ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا عوام تک ہمارا پیغام پہنچ رہا ہے اور سب اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی حدود کے اندر رہنا ہو گا۔ ہر بار ایسی صورت بنا دی جاتی ہے کہ منتخب حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور بلاول بھٹو کو بھی تنقید کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کسی کی بات نہیں سنتے وہ مچھلی ہے جو پتھر چاٹ کر لوٹتی ہے جبکہ بلاول بھٹو احمقانہ باتیں کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا 1947 سے 2017 تک کبھی ووٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا۔ انہوں نے کہا ووٹ سے بنی حکومتوں کی اوسط عمر ڈیڑھ سال ہے اور آمریت کی حکومتوں کی اوسط عمر 10 سال ہے۔

وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا نواز شریف اپنی بحالی کیلئے نہیں ملک کیلئے نکلے ہیں کیونکہ پاکستان نے عوام کی رائے رد کرنے کے پہلے بھی نقصان اٹھائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا تمام لوگوں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا کیونکہ عوام کے ووٹ کی توہین سے بڑی کوئی توہین نہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s