لاہور: قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے گئے۔

ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات  نامزدگی چیلنج  کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو  نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ (ن) کا مطلب نواز ہے اور نوازشریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہٰذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s