لاہور: نوازشریف کا کارروان جمہوریت فاسٹ نیوز پر رواں دواں ہے۔ ہمیشہ کی طرح ٹیم فاسٹ نیوز نے اس مرتبہ بڑے سیاسی شو کی سب سے بڑی کوریج دے رہا ہے۔ اسلام آباد سے لاہور تک گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہو گالیکن فاسٹ  نیوز اپنے ناظرین کو  پل پل ہر خبر سب سے پہلے دے رہا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نا اہل ہونے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اپنی سیاسی طاقت کا پہلا مظاہرہ کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔سابق وزیراعظم کی روانگی سے قبل وزیراعظم خاقان عباسی اور ان کی کابینہ کے متعدد اراکین نے پنجاب ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور انھیں الوداع کیا۔

اس سلسلے میں فاسٹ نیوزپاکستانیوں کو پل پل کی ہرخبر سب سے پہلے دئیے ہوئے ہے اور بڑے سیاسی شو کی سب سے بڑی کوریج دے رہا ہے جسے عوام کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔ نوازشریفکی پنجاب ہاؤس سے روانگی سے لیکر کنٹینر پر سواری اور سکیورٹی کے کڑے انتظامات، سب کچھ  فاسٹ نیوز نے دکھایا۔ اور اپنی رپورٹنگ ٹیم کے ساتھ  عوام کو باخبر رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ریلی مارگلہ روڈ اور ایمبیسی روڈسے ہوتے ہوئے ایکسپریس چوک پر آئے گی جہاں پر ریلی کے ساتھ جانے والوں کو جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہیں نواز شریف کارکنان سے پہلا خطاب کریں گے۔

ایکسپریس چوک سے روانگی کے بعد نواز شریف کو مجاہد پلازہ بلیو ایریا، فیصل چوک، زیرو پوائنٹ، آئی ایٹ اور فیض آباد استقبالیہ دیاجائے گا جس کے بعد ریلی مری روڈ پر فیض آباد، شمس آباد، سکستھ روڈ، رحمان آباد، چاندنی چوک، ناز سینما، کمیٹی چوک اور لیاقت باغ سے گزرے گی۔ ان تمام مقامات پر ریلی کو استقبالیہ دیا جائے گا۔

نواز شریف کے فیض آباد، شمس آباد اور کچہری میں بھی خطابات متوقع ہیں۔

ریلی کے روٹ پر اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے 2500 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ ریلی کی فیض آباد تک سیکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہو گی۔ اس کے بعد پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی جب کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں راولپنڈی میں 4 ہیلی پیڈ بھی بنا دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے 11 اگست تک لاپور سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s