لندن: امریکہ کے بعد برطانیہ میں یونیورسٹی تعلیم انتہائی مہنگی ترین ہے تاہم ان یونیورسٹیز کو چلانے والے وائس چانسلرز کی تنخواہ بھی پُرکشش ہے۔ ٹائمز آف ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلرز کی تنخواہوں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف باتھ کی وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 51 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے جو کہ پاکستانی 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ اس تنخواہ میں وائس چانسلرز کی مراعات اور دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف باتھ کی وائس چانسلر کی تنخواہ برطانیہ کی دیگر تمام یونیورسٹیز سے زیادہ مقرر ہے۔اس کے بعد لندن بزنس سکول کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز، امپیریل کالج لندن کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے وائس چانسلر سر ڈیوڈ ایسٹ ووڈ کی تنخواہ 4 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز، یونیورسٹی آف ایگزیٹر کے وائس چانسلر سر سٹیو سمتھ کی تنخواہ بھی 4 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

یونیورسٹی آف شیفلڈ کے وائس چانسلر سر کیتھ برنٹ کی تنخواہ 4 لاکھ 22 ہزار پاؤنڈز، کنگز کالج لندن کے وائس چانسلر ایڈورڈ بائیرائن کی تنخواہ 4 لاکھ 19 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔ لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 13 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

برکبیک یونیورسٹی آف لندن کے وائس چانسلر ڈیوڈ لچمن کی تنخواہ 3 لاکھ 92 ہزار پاؤنڈز ہے جبکہ یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے وائس چانسلر کی تںخواہ 3 لاکھ 81 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز، آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 59 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے وائس چانسلر کی تنخواہ 2 لاکھ 51 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

برطانیہ کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تنخواہوں کا موازنہ کیا جائے تو وائس چانسلر کی تنخواہ میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ سے زیادہ اضافہ 19.6 فیصد ہوا ہے جبکہ کم سے کم یہ اضافہ 18.7 فیصد ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s