اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن  نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کر کے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کیمشن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔

یاد رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور 4 اگست کو ان کی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا تھا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s