لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اورفریال مخدوم میں علیحدگی ہو چکی ، جس کے بعدفریال مخدوم نے خوب بن ٹھن کر سوشل میڈیا پر اپنی پہلی سیلفی پوسٹ کردی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’ ہمیشہ اپنا سر اونچا رکھو‘۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اورا ن کی سابق اہلیہ کی سوشل میڈیا پر طلاق ہو چکی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اسی جوڑے کے چرچے ہیں۔ عامر خان نے سنگین الزامات لگا کر اہلیہ کوطلاق دی تو اہلیہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن بعد میں فریال نے اپنے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کرکے سنیپ چیٹ پر پیغام دیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے تھے.

جس کے بعد عامر خان نے ویڈیو پیغام میں سب کچھ واضح کردیا۔اہل خانہ اور دوست احباب کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں تو فریال مخدوم نے بھی خاموشی اختیار کرلی اور اسی خاموشی میں خوب بن ٹھن کر انسٹا گرام پر طلاق کے بعد اپنی پہلی سیلفی پوسٹ کی۔ فریال نے اس سیلفی کے ساتھ لکھا ” ہمیشہ اپنا سر اونچا رکھو“ ۔ اب ان کا یہ لکھنے کا کیا مقصد تھا یہ تو وہ اور عامر خان ہی خوب جانتے ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s