اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے افراد اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سیایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی.درخواست پی ٹی آئی کے عثمان سعید اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی. اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا مگر جواب نہیں ملا ۔

اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق حکم دے سکتی ہے؟، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہای سی ایل رولز کے مطابق عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف اور اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکم جاری کر سکتی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد میں درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں کے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s