اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کیس ہے جس میں نیب پر نگرانی سپریم کورٹ کا جج کرے گا سمجھ نہیں آتی کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا نیب کا قانون خاص مقصد ہے ان کیخلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ بھی بنایا گیا لیکن میں بھاگنے والا نہیں جس قسم کے بھی حالات ہوں گے مقابلہ کروں گا۔ نواز شریف نے کہا کہ گاڈ فادر اور مافیا کے الفاظ استعمال کئے گئے۔ اداروں کے مینڈیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا عوام کا مینڈیٹ لے کر آنے والے ایک وزیر اعظم کو پھانسی اور دوسرے کو جلا وطن کیا گیا جبکہ اپنے آپ کو بحال کرانے کیلئے جی ٹی روڈ سے نہیں جا رہا بلکہ میرے مقاصد اب اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بروز بدھ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف اسلام آباد سے واپسی پر دس مقامات پر رُک کر کارکنان سے کنٹینر پر خطاب کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s