اسلام آباد : نوازشریف کی مری سے اسلام آباد آمد کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات نے کئی سوال پیدا کردیے ۔

نوازشریف کار سے باہر نکلے تو ایک شخص کا ہاتھ نواز شریف کےگردن تک جاپہنچا، یہ ہاتھ کس کا تھا، ایجنسیوں نے تلاش شروع کردی۔سابق وزیر اعظم اور کروڑوں ووٹ حاصل کرنے والے لیڈر کو سیکیورٹی حکام نے اکیلے کیوں چھوڑا، کیا لاہور جاتے ہوئے بھی سیکیورٹی کی صورت حال ایسی ہی ہو گی، واقعے نے سوال اٹھا دیا۔

ہفتے کو سابق وزیراعظم نواز شریف مری سے اسلام آباد آ رہے تھے کہ بھارہ کہو کے مقام پر عوام ان کے استقبال کے لیے امڈ آئے۔

اس استقبال کے مناظر پر میاں نواز شریف کے حامی خوش تو بہت ہوں گے لیکن بعض مناظر ایسے ہیں جن پر انہی کے مداحوں اور خیرخواہوں کو واضح تشویش ہونی چاہیے۔

نواز شریف اپنے مداحوں کو دیکھ کر گاڑی سے نہ صرف گاڑی سے باہر نکل آئے بلکہ مداحوں میں سے کچھ ان کے اتنے قریب آ گئے کہ انہیں نواز شریف کو چھونے کا موقع بھی مل گیا، پاکستان جیسے ملک میں یہ مناظر بہت تشویش ناک ہیں۔

ایک سابق وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نواز شریف اعلیٰ ترین سطح کی سیکیورٹی کے حق دار ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں خود اور ان کے مداحوں کو بھی ان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہو گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s