راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں،اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دیا،ریاست کی عملداری اور قانون کی حکمرانی بحال ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجگال کے دورہ کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی  چیف نے  خیبر ایجنسی وادی راجگال کا دورہ کیا، اور انہوں  نے افسروں اور جوانوں کی کارکردگی  اور جذبے کو سراہا۔ آرمی  چیف  کو آپریشن خیبر4  کی کامیابی  پر بریفنگ بھی  دی گئی۔اور بتایا گیا کہ آپریشن خیبر 4 کے مکمل ہونے کے ساتھ خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے قبضہ سے خالی ہو جائے گی۔ آرمی چیف نے آپریشن خیبر 4 میں حصہ لینے والے فوجی دستوں اور پاکستان ائیر فورس کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی  چیف کا مزید کہنا تھا کہ  ہم عارضی طور پر بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کے لیئے بہتر ماحول بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،ریاست کی عملداری اور قانون کی حکمرانی بحال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s