اسلام آباد: دانیال کی بھی سنی گئی اور سابق وزیر اعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ دانیال عزیز وزی رمملکت کا عہدہ دیے جانے پر نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ملاقات کے دوران وفاقی وزیر بنائے جانے پر بضد رہے۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔

یاد رہے گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کی دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ کا حصہ تو بنے لیکن انہیں وفاقی وزیر کی بجائے وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے اور اس لئے ایوان صدر میں ہونیوالی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال نے عزیز پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک پیغام میں کہا تھا میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے انکے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s