اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست میں سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

انہوں نے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزرارت داخلہ سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دیکھنا چاہتے ہیں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے قانون کا یکساں اطلاق ہوتا ہے یا نہیں؟۔ کہیں پسند نا پسند کی بنیاد پر تو نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جاتے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر وزارت داخلہ کا بھی موقف جاننا چاہتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے بعد ہو گی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s