رحیم یار خان ( فاسٹ نیوز ) ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کا کسان دوست فیصلہ. زرعی ٹیوب ویل صارفین کے مسائل کے حل کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی.واپڈا سے متعلق کسانوں کے مسائل کے حل کے لیےکمیٹی تشکیل دینے کی تجویز ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں دی گئی تھی. زرعی صارفین کے بجلی کے بلوں کی اوور بلنگ اور اوور ریڈنگ کی شکایات کے خاتمے میں مدد ملے گی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پانچ رکنی کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اس کے سیکرٹری ہوں گے. ایس ای واپڈا اور دو کاشتکار نمائندے اس کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے. گذشتہ روز نوٹیفائی ہونے والی کمیٹی میں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور انجمن کاشتکاران کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری عامر غنی کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے. سات روز کے اندر یہ کمیٹی اپنا اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل اور کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرے گی. جام ایم ڈی گانگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم کسان بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیےقانون اور باہمی احترام کو مد نظر رکھتے ہوئےاپنی ذمہ داری کو دیانت داری سے انجام دینے کی کوشش کریں گے.کسان اپنے مسائل کے حل کے لیے جب اور جہاں چاہیں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں.

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s