اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ناراض چودھری ںثار کو آخر کار وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے منا لیا ہے اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات پنجاب ہاؤس میں کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پارٹی کے سینئر رہنما ہیں آپ کی رائے کو ترجیح دی جاتی ہے اور وزیر اعظم کی وطن واپسی پر ملاقات میں تمام تحفظات دور کر دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا۔

یاد رہے چودھری نثار کا پیر کے روز مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s