اسلام آباد ( فاسٹ نیوز )  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تین سو انتیس عازمین حج پہلی پرواز سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین حج کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا عازمین حج کیلئے سفر کو پرآسائش بنا رہے ہیں اور حجاج کو ماضی کی نسبت بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

سردار محمد یوسف نے کہا عازمین حج اپنی عبادات کو اولیت دیں اور ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے دوسری حج پرواز نے اڑان بھری اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے تین سو سے زائد عازمین حج کو الوداع کیا۔

تیسری حج پرواز 165 عازمین حج کو لے کر فیصل آباد سے روانہ ہوئی۔ مجموعی طور پر آج آٹھ پروازوں کے ذریعے 1954 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے جبکہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s