کراچی ( فاسٹ نیوز )  عوام اذیت کے لیے ہو جائیں تیار کیونکہ ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال شروع کر دی اور تمام شہروں کو پٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کراچی میں روک لیے گئے۔ ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول  نایاب ہونے لگا۔ ترسیل بحال نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ ٹینکرز میں ایکسل بڑھانے، اوگرا، موٹروے پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے جرمانوں کے خلاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں ان سے جبری کٹوتی بھی کی جاتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر یوسف شاہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف دینے کے بجائے ان کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے متعدد بار ہڑتال کر چکی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s