اسلام آباد ( فاسٹ نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی مطالبے پر جے آئی ٹی کی طرف سے اپنی رپورٹ کے ہمراہ پیش کردہ والیم10بھیکھول دیا ہے اور عدالت اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔
پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ہفتے کے روز برطانیہ میں سولیسٹر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تو عدالت نے کہاکہ آپ کی بات نوٹ کرلی اور جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھولنے کافیصلہ سناتے ہوئے طلب کرلیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابقعدالت عظمیٰ والیم 10کا جائزہ لے رہی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید کاکہناتھاکہ ہم کوئی بھی چیز خفیہ نہیں رکھنا چاہتے ، چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی منظرعام پر لائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

یادرہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ کا والیم 10 خفیہ رکھنے کی استدعا کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مختلف ممالک اور اداروں کے درمیان ہونیوالی خط و کتابت وغیرہ کا ریکارڈ ہے اور یہ ملکی قومی و سلامتی کا معاملہ ہوسکتا ہے لہٰذا اسے خفیہ رکھیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s