لاہور ( فاسٹ نیوز )  پاناما کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جب کہ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ الزامات کی بارش اور جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں نے جو حال اپنے صوبے کا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے تاہم جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی جب کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے ہر قیمت پر پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے کے ماہر سیاستدان کے یوٹرن اور تضاد پوری قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ 4 برس کے دوران دھرنا پارٹی نے انتشار اور محاذ آرائی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بنیاد الزامات لگانا اور جھوٹ بولنا عوام کے ٹھکرائے ہوئے سیاسی عناصر کی اخلاقی پسماندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو امن اور ترقی دی جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی جب کہ موجودہ دور میں شفافیت کے ایسے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے جو ماضی میں ناپید تھا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s