اسلام آباد ( فاسٹ نیوز ) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیس میں پہلے دن سے ہی جواب نہیں دیئے جا رہے۔ حکومت حیلے بہانے اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کیس کو طول دینا چاہتی ہے۔

قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے وکلا کے پاس کوئی ثبوت یا دستاویزات موجود ہی نہیں اگر ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ کہنے یا دکھانے کو ہوتا تو اب تک وہ عدالت میں وہ دستاویزات پیش کر چکے ہوتے۔

اس موقع پر شیری رحمن نے کہا کہ پاناما کیس اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے لیکن تاحال حکومت اس کیس میں کوئی موثر جواب نہیں دے سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز سیالکوٹ کا دورہ کیا لیکن اس میں وہ قومی ایشوز پر بات کرنے کی بجائے ذاتیات پر بات کرنے کی کوشش کر تے رہے۔

شیری رحمن نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی بات کی لیکن ایل او سی پر ہونے والی بھارتی فائرنگ کے حوالے سے انہوں ںے کوئی بات نہیں کی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s