اسلام آباد ( فاسٹ نیوز )  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کھیل احتساب کا نہیں بلکہ اقتدار کا ہے اور یہ لوگ سپریم کورٹ میں انصاف نہیں بلکہ اقتدار لینے آتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اقتدار عوام دیتے ہیں اور سپریم کورٹ سے صرف انصاف ملتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا متحدہ اپوزیشن 2013 میں نواز شریف کے خلاف تھی اور اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود نواز شریف وزیراعظم بنے۔ نواز شریف سے استعفیٰ لینا بہت مشکل کام ہے کیونکہ بڑے بڑے لوگ ان سے استعفیٰ نہیں لے سکے آپ تو بچے ہیں۔

طلال چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول آپ اپنے والد سے پوچھیں کہ کرپشن کسے کہتے ہیں وہ تو کرپشن کے سائنسدان ہیں جو وزیر یا وزیراعظم نہ بن سکے وہ آج عدالت سے کندھا لگائے بیٹھے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سازش کی کٹھ پتلیاں عمران خان اور ان کا بھتیجا بلاول ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہے اور یہ دونوں جماعتیں سندھ میں تیر اور پنجاب میں بلے پر لڑیں گی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s