ریاض  ( فاسٹ نیوز ) سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں, امسال پاکستانی عازمین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہو گی ۔

سرکاری اسکیم کے تحت آنے والے عازمین ایک لاکھ 7 ہزار 526 ,71 ہزار 684 پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے تحت آنے والےعازمین کو دوران حج 3 وقت کا کھانا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فراہم کیا جائے گا۔سابق تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے امسالعازمین کو فراہم کی جانے والی کیٹرنگ سروس کے معیار کو مزید بہتر کیا گیا ہے ۔ کھانا فراہم کرنے والے اداروں کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ پاکستانی شیف کا انتظام کریں تاکہ عازمین کو ان کے ذوق کے مطابق کھانا فراہم کیا جاسکے ۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کے حوالے سے سوال پرڈائریکٹر جنرل حج کے مطابق امسال مدینہ منورہ میں سرکاری حجاسکیم کے تحت آنے والے تمام عازمین کو مسجد نبو ی سے ملحق عمارتوں میںٹھہرانے کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں العزیزیہ اور بطحا القریش میں عمارتیں حاصل کی گئی ہیں ۔مکہ مکرمہ میں عازمین کی حرم شریف آمد ورفت کیلئے ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کر لئے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے والے ادارے کو اس امر کا پابند بنایا گیا کہ پاکستانی عازمین کیلئے جدید بسیں فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مکہ مکرمہ میں عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جائےگی جس کےلئے خصوصی عملے کی ذمہ داریاں بھی لگائی گئی ہیں جو اس امر کو ہر طرح سے یقینی بنائیں گے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے امسال ان افرادکو اولیت دی گئی جنہو ں نے گزشتہ 7 برس کے دوران فریضہ ادانہیں کیا ,اس کا مقصد ان افراد کو سرکاری حج اسکیم سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے جو فریضہ حج ادا نہیں کرسکے یا کم از کم انہوں نے 7 برس قبل حج ادا کیا ہو۔

ڈاکٹر یوسفانی نے کہا کہ سابقہ تجربات کی روشنی میں امسال جدہ حجٹرمینل اور مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر اس بات کا خصوصی انتظام کیا ہے کہ عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ائیر پورٹس پر عازمین کو سامان کی وجہ سے کافی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کیلئے امسال عازمین کے سامان کے حوالے سے مکتب الوکلاءکی ذمہ داری ہو گی تاکہ عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s