اسلام آباد ( فاسٹ نیوز )  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وسیع مشاورتی اجلاس اور کابینہ میٹنگ نہ بلانے کی وجہ بتا دی۔ وزیراعظم نے وزراء سے گلہ کیا کہ آپ سے کیا مشاورت کروں اجلاسوں میں ہونیوالی، آف دی ریکارڈ باتیں صبح اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوتی ہیں اور ٹی وی چینلز پر زیر بحث نظر آتی ہیں۔ وزیراعظم نے وزراء کے ساتھ گلہ اس وقت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جب انہیں کہا جا رہا تھا کہ آپ مشاورت کا دائرہ وسیع کریں اور پارٹی اجلاس زیادہ سے زیادہ بلائیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ بارے کئی مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی حصے میں بھی کئے گئے تھے جس میں صرف شریف فیملی کے افراد اور لیگل ٹیم نے شرکت کی تھی۔ وزیراعظم نے جب کابینہ اجلاس میں گلہ کیا تو کئی وزراء کے چہرے لٹک گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں مشاورت چاہتا ہوں لیکن ضروری ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی باتیں باہر نہ جائیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے بعض ملازمین جن کا روزانہ کے معاملات سے تعلق نہیں تھا انہیں چھٹی پر بھیج دیا گیا اور صرف وہی ملازمین ڈیوٹی پر آ رہے ہیں جن کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں اور کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s