فاسٹ نیوز : چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ ہم پاناما کیس کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت میں متعدد مقدمات زیر التوا ہیں اس لیے ہم مقدمات کو جلد نمٹانے کی کوشش کررہے ہیں مگر بعض اوقات صورتحال کی وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ معمول کے مقدمات نہیں، بعض اوقات حالات ہمارے لیے بھی مشکلات پیدا کردیتے ہیں لیکن بطور ایک ادارہ سپریم کورٹ کے لیے اچھا ہے کہ مقدمات کو جلد نمٹایا جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کررہا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پارٹی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے اس لیے انہیں انکم ٹیکس قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب اسی نوعیت کا یکساں مقدمہ الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراچکی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کے لیے 17 جولائی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s