فاسٹ نیوز : ضلع رحیم یار خان ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس کی تیاریاں مکمل ۔

ضلع کے دریائی تھانوں میں عوام کی مدد کے لئے52 بوٹس پر جدید اسلحہ سے لیس 200 پولیس اہلکار تعینات ۔ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔ مون سون بارشوں میں چھ علاقے انتہائی حساس قرار ۔38 علاقے ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ پولیس ہائی الرٹ ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ذیشان اصغر کی زیر صدارت دریائی علاقوں کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ ریکارڈ کے مطابق چھ انتہائی حساس سیلابی علاقوں سمیت 38 علاقوں میں مون سون کے موسم کے دوران سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا گیا میٹنگ میں ایس ایچ اوز تھانہ شیدانی انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی ، بھونگ چوہدری محمد اقبال ، ماچھکہ چوہدری امجد رشید ، ترنڈہ محمد پناہ مہر محمد سعید اختر ، رکن پور یسین گجر ، آباد پور رانا محمد اشرف ، قائم مقام ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر رئیس بشیر احمد ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محترمہ فرحت حمید قریشی اور انچارج پولیس چوکیات شامل ہوئے ایس موقع پر سابقہ ریکارڈ کے مطابق ضلع میں چھ انتہائی حساس تحصیل خان پور کے موضع چوہدری ، سموکہ ، گد پور اور قصبہ چاچڑاں ، تحصیل رحیم یار خاں کے قصبہ رکن پور ، بنوں دا ہٹ اور اس کی ملحقہ آبادیاں اور تحصیل صادق آباد کے علاقہ جات بنگلہ دل کشا اور اس کی ملحقہ آبادیوں کے علاوہ لیاقت پور ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں منچن بند ، فخر آباد ، مڈ دولت ، احمد علی لاڑ ، بانہ رویہ ، بیٹ پرارا ، چوہان ، انڑاں ، گولانی اور دین محمد ڈاھر ، تحصیل خان پور ٹھٹھ دگڑوچہ ، چک احمد یار ، مڈ عادل ، بیٹ مغل ، پران ، فیض آباد ، تحصیل رحیم یار خاں کے مسلم آباد ، نواز آباد ، فیض آباد ، کچی زمان ، ڈھڈی سانگی خالطی ، بیٹ در محمد ، ٹھل حسن ، حاجی پور ، کچا گوپانگ ، بیٹ اللہ وسایا اور رسول پور اور تحصیل صادق آباد کے مون سون موسم کے دوران ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں ماچھکہ ، مرید آباد ، سکندر چاچڑ ، گل محمد اور سوتیرکی کے بارہ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی حکمت عملی واضع کی گئی میٹنگ کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں مذکورہ علاقوں میں عوام الناس کی مدد کے لئے آٹھ پولیس کی جدید موٹر بوٹس اور 44 پرائیویٹ بوٹس تیار رکھا گیا ہے اور ان پر 200 پولیس اہلکار تعینات ہیں جو کہ جدید اسلحہ سے لیس ہوں گے تاکہ اگر ریسکیو آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے آمنا سامنا ہو جائے تو ان کے خلاف موئثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ سیلاب کی صورت میں جاری ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کرے گا جبکہ اس سلسلہ میں پولیس کنٹرول روم کے نمبر 0689230318 اور کسی بھی سیلابی ایمرجنسی کی اطلاع پولیس ریسکیو 15 اور ڈی پی او آفس کے نمبر 0689230301 پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s