فاسٹ نیوز : کراچی کی بدلتی ہوئی سیاست میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج ضمنی انتخاب میں ہوگا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔114 میں پولنگ جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔

ن لیگ کی خالی کردہ نشست پر متحدہ قومی موومنٹ ،پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کیا ایم کیو ایم ملیر کی شکست کے بعداس حلقے میں جیت پائے گی؟ یا پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی حلقے کی سیاست تبدیل کر دیں گے، کیا تحریک انصاف عرفان اللہ مروت کی مدد سے انتخاب جیت لے گی؟ یا مسلم لیگ ن اپنی سیٹ بچا لے گی؟، اس کا جواب آج مل جائے گا۔

حلقہ پی ایس 114میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1 لاکھ 93 ہزار ہے جبکہ کل 92 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کے دو ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اہلکار تمام پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز کے موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی علاقےمیں گشت کریں گے۔

ڈی جی رینجرز نے حلقہ 114کا دورہ کیا، اس موقع پر میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ شہری بلا خوف اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ۔

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر دفعہ 144پر عملدر آمد کو یقینی اور حساس پولنگ اسٹیشنز کےاطراف میں اسنیپ چیکنگ کو مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کے آغاز تا اختتام  متعلقہ ایس ایچ اوز علاقوں میں موجود رہیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمےداریاں دی جائیں اور رائے دہندگان، شہریوں اور اُمیدواروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s