فاسٹ نیوز : ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم کی 3روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 100سے زائد آموں کی اقسام کو متعارف کرایا گیا لیکن ’’نایاب‘‘ نام کا آم سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

آم کی اقسام اور ناموں کے حوالے سے تو اپ نے بہت کچھ سنا ہو گا لیکن ملتان کا نایاب آم واقعی نایاب ہے ، سبز رنگت کے اس نایاب آم کی لمبائی 11 انچ ہے اور وزن ایک کلو سے زائد ہے ، مینگو گروور کا کہنا ہے کہ نایاب آم کھانے میں بھی لذیز ہے ۔

آم کی یہ نایاب قسم ضلعی حکومت اور زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے تین روزہ مینگو فیسٹیول میں رکھی گئی ہے ۔

نمائش کا افتتاح وزیر زراعت نعیم اختر بھابھا نے کیا جبکہ انڈونیشیا اور نپال کے سفیروں نے بھی شرکت کی ، نمائش میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں نے بھی شرکت کی۔

نمائش میں ’’نایاب‘‘ آم کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد آموں کی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔

پی ٹی سی منتظمین کے مطابق مینگو فیسٹیول کا مقصدملتان کے آم کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دینا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s