اسلام آباد ( فاسٹ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کو مضبوط کرنے کے لئے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

ہفتہ کوپی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں منتخب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو قانون کی دھجیاں اڑانے کا لائسنس مل گیا ہو۔ منتخب ہونے کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہماری قوم کا المیہ یہ ہے کہ ہمارا قانونی نظام بہت کمزور ہے اور ہم اپنی بدعنوان قیادت کا احتساب نہیں کرتے، یہ پہلی بار ہے کہ پاناما پیپرز کے ذریعے بدعنوان قیادت کا احتساب ہورہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاناما کے سلسلے میں ہونے والی جے آئی ٹی تفتیش ہمارے معاشرے میں گیم چینجر کی طرح ہے، اس سے بدعنوان لیڈرز مستقبل میں کرپشن کرنے سے خوف کھائیں گے کیونکہ انہیں معلوم ہوگا کہ اگر انہوں نے کرپشن کی تو ان کا احتساب ہوگا۔

شفقت محمود نے جے آئی ٹی سے متعلق کہا کہ شریف خاندانجے آئی ٹی پر حملے کررہا ہے اور اسے متنازعہ بنارہا ہے تاکہ جے آئی ٹی کے ارکان قطر جاکرقطری شہزادے کا بیان ریکارڈ  نہ  کرسکیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کتنی احمقانہ بات ہے کہ جے آئی ٹیارکان قطر جاکر تفتیش کریں، قطری شہزادہ خود کیوں نہیں پاکستان آتا، اسے پاکستان آکر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔

شفقت محمود نے کہا کہ قطری شہزادے نے پاکستانی عدالتوں میں آنے سے انکار کردیا ہے اس کا مطلب ہے کہ اس کی جانب سے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جوبھی شواہد پیش کیے گئے ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہےجیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ اگر قطری شہزادہ پاکستانی عدالتوں اور جے آئی ٹی سے خوفزدہ ہے تو شریفوں کے منی ٹریل سے متعلق کاغذات اسے وہیں بھیج دئیے جائیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s