فاسٹ نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پروارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں ایک اشتہاری کو کیسے پروٹوکول دیا گیا؟ کیا ان کے سونے کے پاؤں ہیں؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن وہ نتھیاگلی میں پناہ گاہ بنا کر رہ رہے ہیں،عدالت نے کہا ہے بنی گالہ اور بازاروں میں اشتہار لگائے جائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست نہیں کی، مٹھائیاں ہم نے ضرور بانٹیں تھیں لیکن مریم نواز کا نام سپریم کورٹ میں نہ آنے پر مٹھائی بانٹی تھی، مریم نواز کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےسرکاری ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس کونشانہ بنایا، وہ ایف بی آر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں، جاوید ہاشمی کےبیانات عمران خان کےخلاف واضح ثبوت ہیں، آئینی ادارےعمران خان کےرویےکانوٹس لےکران کےخلاف کارروائی کریں۔

دانیال عزیز نےمزید کہا کہ ہمیں اداروں کی پاسداری کاکہاجاتاہے، عمران خان کوکچھ نہیں کہتے، عمران خان 3 سال سےعدالت سےمفرورہے، اسی لیےعدالت آئےہیں، آئینی اداروں کو چاہیے کہ عمران کے خلاف کارروائی کریں اور عمران خان سے قانون کی پاسداری کرائیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s