راولپنڈی ( فاسٹ نیوز ) مشیر قومی سلامتی ریٹائرڈ جنرل ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں بھارت میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات سمیت افغانستان، بھارت اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں برطانیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ افغانستان کے تنازعات کا حل سیاسی ہے نہ کہ طاقت کے استعمال میں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا تاہم برطانیہ سمیت دیگر بڑی قوتوں کو خطے پر گہری نظر رکھنی چاہئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔http://tpc.googlesyndication.com/safeframe/1-0-9/html/container.html#eid=21060375

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s