فاسٹ نیوز : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازپاناما پیپرز سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں،اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے اطراف سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے،ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اکیڈمی کے باہر موجود ہے۔

جےآئی ٹی میں پیشی کے لئے روانگی سےپہلےمریم نواز والدہ کلثوم نواز سے گلے ملیں اور دعائیں لیں۔

اس موقع پرحسین نواز، حسن نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے مریم نواز سے دو آف شور کمپنیوں نیلسن اینڈ نیسکول کی ملکیت کے بارے میں سوالات کیےجانے کاامکان ہے۔

مریم نواز شریف بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کےعلاوہ نیلسن و نیسکول کمپنیوں کی ٹرسٹی ہونے سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لائی ہیں۔ان سے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات اور سرمایہ کاری کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

مریم نواز کی پیشی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے والے افراد کی کل تعداد 6ہو گئی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع، کیپٹن (ریٹائرڈ)صفدراور وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے ہیں۔

مریم نوازشریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 30سال سے زیادہ کے سیاسی کیرئیر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے والد کی آنکھوں میں بیٹی کی پیشی کے موقع پر تشویش اور خدشات دیکھے، والد کو بتایا کہ آپ نے تربیت دی، جھکوں گی نہ کسی دباؤ میں آؤں گی، مجھے کوئی چیز نہیں ڈرا سکتی۔والد سے کہا ہے کہ مجھے ظلم و ناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی۔والد سے کہا کہ آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس کام کےلیے صرف 4دن باقی بچے ہیں، ان 4 دنوں میں ٹیم کے ارکان نہ صر ف اپنی تفتیش مکمل کریں گے بلکہ 10جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کو بھی حتمی شکل دیں گے۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے،اس موقع پر 25 سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مریم نوازکی پیشی کے موقع پر آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بھی بند ہیں جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا ہے، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر 4ایس پی، 11ڈی ایس پی اور 33انسپکٹر بھی تعینات ہیں۔

جے آئی ٹی نے آج چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کو بھی طلب کررکھا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s