فاسٹ نیوز : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے بہامنو میں ایک گھر کا محاصرہ کیا جس کے بعد وہاں موجود 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی گولیوں سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کفایت اور جہانگی کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ مقامی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے جواب میں قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جب کہ ضلع بارمولا کے علاقے پٹن میں بھارتی فوج  کی گاڑی نے کنٹریکٹر غلام حسن راشی نامی شخص کو کچل دیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s