فاسٹ نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو نہیں چاہتی ملک میں امن ہو، اتنی قربانیاں دینے کے باوجود دنیا ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے۔

ملتان درگاہ حضرت بہاوالدین زکریا رحمت اللہ علیہ پر نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سوگوار حالات میں عید منائی جا رہی، تاریخ کا بد ترین سانحہ ہواہے جس میں 152 ہلاکتیں ہو ئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اللہ صحت دے، قوم کی نظریں سانحہ بہاولپور، پارہ چنار، کراچی، کوئٹہ پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف اور احتساب کا عمل آگے بڑھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے ہیں، انہیں خوش آمدید کیا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرا جے آئی ٹی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر فاضل ججز نے کہا کہ ہم نہیں ڈرنے والے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s