فاسٹ نیوز : ملک بھر میں عید الفطر کی خوشیاں بھکری ہوئی ہیں مگر سیاستدان کی کڑوی باتوں میں آج کے دن بھی ٹاپ ٹرینڈجے آئی ٹی رہا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بےنظیر بھٹو کےمزار کے بیرونی احاطے میں عید کی نماز ادا کی اور پھر قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

عید کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں جے آئی ٹی اور پاناما کے اثرات ضرور سامنے آئیں گے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات نظر آرہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے نواز شریف جے آئی ٹی میں جواب نہیں دے سکیں گے۔

وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دشمن رحمان ڈکیت کو جے آئی ٹی میں بلایا گیا، جے آئی ٹی خودکومتنازع بنارہی ہےجبکہ شیخ رشید نے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سانحہ بہاولپورپراپنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موجود برن یونٹس تمام طبی سہولیات سے آراستہ ہیں۔

چمن میں پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو مبارکباد دی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s