فاسٹ نیوز : آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے سیکڑوں اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی ترقی، خوشحالی، سانحہ احمد پور شرقیہ، پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیںکی گئی۔

احمد پور شرقیہ، پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں سانحات کے باعث حکومت نے عیدسادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے نماز عیدالفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سینیٹر رحمان ملک کے علاوہ دیگر اعلیٰ سیاسی اور سفارتی شخصیات نے ان کے ہمراہ نماز عید ادا کی ۔

صدر ممنون حسین نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان صدر میں ہونے والی عید ملن پارٹی منسوخ کردی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے فوج عید سادگی سے منائے گی، پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ متحد ہیں اور چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے۔

بہاول پور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے چاند رات کو میوزیکل نائٹ منسوخ کردی اور احمد پور شرقیہ سانحہ کے متاثرہ افراد کی یاد میں دیے جلائے اور ان کے لیے دعا کی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s