فاسٹ نیوز : بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، المناک حادثے میں 123افراد جاں بحق اور درجنوں جھلس گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے سلپ ہونے کے باعث پٹرول لیک ہونے لگا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے وہاں پہنچ گئے.

اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 123افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان شناخت بغیر ڈی این اے کے ممکن نہیں۔

زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےریسکیو،ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مددکیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی اسپتالوں میں منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے سے قبل اہلکاراور مقامی آبادی کے کچھ افراد لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن پیٹرول جمع کرنےوالوں نے ان کی ایک نہ سنی اور پھر وہ ہوا جو کسی قیامت سے کم نہ تھا ۔

ڈائریکٹر جنرل 1122، ڈاکٹر رضوان نصیرنے فاسٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 100سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے 50کے قریب افراد کو مقابی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے المناک حادثے میں قیمتی جانوں مے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا اور حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب ، ملک احمد خان نے فاسٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں100کے قریب افراد زخمی ہیں ، 25سے 30 افراد 80فیصد سے زائد جھلسے ہیں ،حادثہ بہت بڑاہے،قریبی تحصیلوں سےبھی عملہ بلوالیا گیا ہےجبکہ شہری دفاع کے محکمے بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو سروس دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کاہیلی کاپٹرزخمیوں کواسپتال منتقل کرنےکے لئے دیدیاہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s