فاسٹ نیوز : سٹی اسٹیشن کراچی سے عید اسپیشل ٹرین 11 سو پردیسیوں کو لے کر پشاور جبکہ دوسری ٹرین 900 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئےروانہ ہوگئی۔

عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے دوسرے شہروں سے روزگار کیلئے آنے والوں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ریلوے نےعید الفطر کے موقع پر کراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین گیارہ سو مسافرو ں کو لے کر سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ٹرین میں سوار مسافر اپنوں سے ملنے کے لیے بے تاب نظر آرہے تھے۔ اس موقع پر مسافروں نے ٹکٹ مہنگا ہونے کا بھی شکوہ کیا۔

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل ہے، جبکہ ٹرین میں تقریبا900مسافروں کی گنجائش ہے، عیداسپیشل ٹرین میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایف سی اورپولیس اہلکاربھی تعینات تھے۔

کراچی سٹی سے روانہ ہونے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین خانپور، فیصل آباد، جہلم سے ہوتی ہوئی پشاور کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین میں اکانومی کلاس کی 16 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے لیے سادہ لباس اہلکار بھی ٹرینوں میں موجود ہیں۔

کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین ہفتے کو سٹی اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s