فاسٹ نیوز :  رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج ملک بھر میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے جائیں گے جب کہ اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔

افضل ترین رات یعنی لیلتہ القدر کی تلاش کے لئے آج خصوصی طور پر مساجد میں عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں آج نماز تراویح کے دوران قراء حضرات ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گے جس کے بعد علمائے کرام اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج کی شب مسلمان رب ذوالجلال کی نعمتوں اور رحمتوں کی دعائیں کرنے کے علاوہ اس ذات عظیم کا قرب حاصل کرنے کے لئے رات بھر خصوصی نوافل ادا کریں گے۔

مساجد اور گھروں میں خصوصی طور پر محافل شبینہ بھی سجائی جائیں گی اور ملک کی مختلف مساجد میں صلاۃ التسبیح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قرآن کریم میں لیلۃ القدر کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے اور  رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے کا ذکر آیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s