فاسٹ نیوز : عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا جواب جمع کرانے سے انکارکردیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر جواب جمع نہ کرایا گیا تو پھر کاروائی کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضاکا کہنا تھا کہ اپنے دائرہ اختیار سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے پہلے ہی حکم دے چکے ہیں۔

عمران خان کے وکیل کا موقف ہے کہ جب کیس سپریم کورٹ کے سامنے ہے تو پھر الیکشن کمیشن کو جواب نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ میں پائی پائی کا حساب دے چکے ہیں۔

اکبر ایس بابر اور ہاشم بھٹہ کیسز کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اور غیر قانونی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔

وکیل اکبر ایس بابر کی استدعا پر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا تھا کہ اگر 6جولائی تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو سمجھیں گے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی جواب نہیں اور پھر کمیشن فریقین کے دلائل سنے گا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ وہ درجنوں بار اس کیس میں الیکشن کمیشن آچکے ہیں، وہ انصاف کے متمنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جواب جمع کرانے کے بجائے آئینی ادارے پر الزامات لگانا شروع کر دئیے ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s