راولپنڈی ( فاسٹ نیوز )  کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ماڈل گرل کے وارنٹ گزشتہ سماعت پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت پر جانے کے باعث مقدمہ کی سماعت میں پیش رفت نہ ہو سکی تاہم ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بینکنگ کورٹ کے جج غضنفر علی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی اگلی سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں جبکہ مقدمہ کے اخراج کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اگر وہاں سے فیصلہ ان کے حق میں ہو جاتا ہے تو ایان کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s