رحیم یار خان ( فاسٹ نیوز ) رحیم یار خان اور گردونوں میں رات گئے موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی بھر گیا موسم گرما کی شدید ترین بارش نے شہر بھر میں جل تھل کر دی ہے شہری اور دیہی علاقوں میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے ہیں گزشتہ رات شام کے اوقات میں تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھا گئے افطاری کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے رحیم یار خان شہر میں ریلوے انڈر پاسزز , عباسیہ پل, داؤد پل , اور یونی لیور میں پانی بھر جانے سے آمدورفت معطل ہوگئی جس پر چئیرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر نے ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر کے تمام انڈر پاسزز میں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے جو آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس پر ڈپٹی کمیشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے چاروں تحصیلوں کے اسیسٹنٹ کمیشنرز کو شہری اور دہیی علاقوں میں بارش سے ہونے والے نقصان کے فوری ازالے کا حکم دیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s