فاسٹ نیوز : اداروں کے خلاف تقریر کے معاملے پر سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

نہال ہاشمی کےجواب کے متن میں کہا گیا کہ میری تقریر سےتوہین عدالت نہیں ہوئی،میں نےایک بار تقریر کی جبکہ میڈیا نے بار بار چلا کر میرے خلاف فضا بنائی۔ میں عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ورکر ہوں، 200 مربع گز کے گھر میں رہتا ہوں۔قانون کی حاکمیت کیلئے جیل تک کاٹی۔میں وفادار پاکستانی ہوں ،30 سال سے وکالت سےوابستہ ہوں۔ کراچی بارکا ممبر ہونےکےباعث عدلیہ کی بحالی میں کرداراداکیا۔

جواب میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نےتھانہ بہادرآبادکراچی میں میرےخلاف مقدمہ درج کرایا۔میرے خلاف بعض سیاسی مخالفین نے منفی مہم چلائی،عمران خان نےمیری تقریرکوسیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل سوشل میڈیا پرسینیٹر نہال ہاشمی کے ایک تقریب سے خطاب کی متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس کے مسلم لیگ ن نے کی پارٹی رکنیت معطل اور سینیٹرشپ سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے نہال ہاشمی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا اور رولنگ دی تھی کہ نہال ہاشمی نے خود پیش ہو کر رضا کارانہ استعفیٰ دینے کی تردید کر دی تھی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s