فاسٹ نیوز : چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی کے ہمراہ کل صبح کراچی پہنچیں گے۔ حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد آج شب لاہور پہنچیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی سے لاہور سیکٹر پر ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی ایک ساتھ لاہور نہیں آسکے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق فخر زمان پشاور، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ حارث سہیل دبئی سے سیالکوٹ جائیں گے۔ محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی ابھی لندن میں ہی قیام کریں گے ۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیوں پر اپنے اپنے وطن روانہ ہو رہا ہے، جو 20 جولائی کو پاکستان واپس آئے گا۔

جولائی کے آخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگایا جائے گا۔ لندن میں رکنے والے کھلاڑی اگلے دو تین روز میں اپنے اپنے شہر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کے لیے قومی کھلاڑی ہوٹل سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s