فاسٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اوول میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستانی اوپنرز نے گرین شرٹس کو شاندار آغاز فراہم کیا، شائقین کرکٹ پاکستان کی جیت کیلئے پر جوش ہیں۔

پاک بھارت فائنل ٹاکرا دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں کئی مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، یار دوست اکٹھے ہو کر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔

مردان کی شان فخر الزمان، نوجوان کھلاڑی کی سنچری اورشاندارکارکردگی پرگھروالے بے حدخوش ہیں۔ فخر زمان کی شاندار کارکردگی کےبعد پاکستانی شائقین کی قومی ٹیم سےا میدیں بڑھ گئی ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ اب بولرز کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

دوسری جانب فاسٹ بالر حسن علی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بھارتی بلے بازوں کی وکٹیں اڑا دے گا اور قوم کو عید کا تحفہ دے گا۔

سوئیٹ ہوم سکھر میں بچوں کو پاک بھارت میچ دکھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جنہوں نے ہر چھکے چوکے پر تالیاں بجا کر بیٹسمین کو داد دی۔

پشاور کی اقلیتی برادری بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے محظوظ ہو رہی ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ پاکستان فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوجائے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s