فاسٹ نیوز : لاہور میں جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی تاہم عملہ محفوظ رہا۔ فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق کامران پارک بارہ دری روڈ کے علاقے میں قائم جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پر رات گئے چھاپا مارا گیا۔

فیکٹری مالکان نے پہلے دھمکیاں دیں پھر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار ہو رہی تھیں۔

موقع پر موجود 4 لاکھ بوتلوں کا اسٹاک ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری سے اب تک 33 لاکھ 7 ہزار جعلی بوتلیں فروخت کی جا چکی ہیں۔

فیکٹری کا سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ تمام ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s