فاسٹ نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں پاناما عمل درآمد کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔

نمائندہ فاسٹ نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے شہباز شریف پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوئے ان کے ہمراہ حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی تھے۔   چوہدری نثار ان کی گاڑی چلا رہے تھے۔

پاناما جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں پیشی کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر 2 ہزار545 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں ،ٹیکس ، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے گرد حصار بنایا ہوا ہے اور 4 ایس پی، 11 ڈی ایس پی اور 33 انسپکٹربھی تعینات ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s