فاسٹ نیوز : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہونے پر لاکھوں معتمرین اور فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے جبکہ پاکستان بھر میں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

پاکستان میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے جس کے لیے مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور اکثر مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے شناختی کارڈ طلب کر لئے گئے ہیں جبکہ ناموں کا اندراج اکثر مساجد میں پیشگی کیا گیا ہے۔

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد فیضان مدینہ، بنوری ٹاؤن، مسجد بیت المکرم، جامعہ احتشامیہ، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، جامعہ بنوریہ ٹاؤن، جامعہ قمر سلمانیہ، جامعہ امجدیہ، مسجد سلطان، گول مسجد (مسجد طوبیٰ)، توحید مسجد کیماڑی، سبیل والی مسجد، گلزار مدینہ اور دیگر مساجد میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھے گی بعض مساجد میں خواتین کے اعتکاف میں بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s