فاسٹ نیوز : قطری شہزادے حماد بن جاسم کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی قطر آئی، توخط کی ایک ایک بات کی تصدیق کروں گا۔

قطری شہزاےکا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا شہری نہیں، اس لئے پاکستان آکرکسی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کاپابند بھی نہیں۔

قطری شہزادہ شریف فیملی کے ساتھ کاروباری تعلقات پر حرف بہ حرف قائم ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کو کاروباری تعلقات کی تفصیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قطری شہزادے کو معاملے کو غیر ذمہ دارانہ طور پر اچھالنے کا دکھ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں شریف کے کاروبار کو پاکستان میں تباہ و برباد کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

حماد بن جاسم نے بتایا کہ ہمارا خاندان چھان پھٹک کرکاروباری لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کرتاہے تاہم کاروباری اخلاقیات ہیں کہ پارٹنرکی رضامندی کےبغیر بزنس تفصیلات نہیں بتاتے ۔

انہوں نے بتایاکہ اسی اصول کے تحت نوازشریف نے قومی اسمبلی میں کاروباری تعلق کاحوالہ نہ دیا تاہم بعدمیں باہمی رضامندی سےنوازشریف کو تفصیلات بتانے کا کہا۔

قطری شہزادہ کے کہا کہ میاں شریف دیانتدار،محنتی تھے،انکی کاروباری ذہانت کاچرچا تھا۔

واضح رہے جے آئی ٹی کو دوحا جانے کیلئے سپریم کورٹ کے گرین سگنل کا انتظار ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s