فاسٹ نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے پربھارتی شائقین آگ بگولہ ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پاک انگلینڈ ٹاکرا ناکام بنانے کے لئے منصوبہ بنالیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے لئے 30 فیصد سے زائد ٹکٹس بھارتی شائقین کرکٹ نے خرید لئے ہیں اور غالب امکان ہے کہ بھارتی شائقین میچ دیکھنے نہیں آئیں گے جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کرکٹ ٹکٹ کے حصول کے لئے اب بھی رابطہ کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹاکرے کے ٹکٹس خریدنے والے بھارتی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ خریدے گئے ٹکٹس پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کو ویب سائٹ پر اسی قیمت میں فروخت کردیں۔

پاک انگلینڈ میچ کے ٹکٹس فروخت کرنے والی کمپنی گلیمورگن کے چیف ایگزیکٹو ہگ مورگن کا کہنا ہے کہ کارڈف کے صوفیا گارڈن گراؤنڈ میں 14 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس لئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھنے کے لئے بھارتی شائقین گراؤنڈ میں آئیں تو خوشی ہوگی اور اگر وہ ایسا ارادہ نہیں رکھتے تو ان سے درخواست ہے کہ وہ کھیل کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔

بھارتی شائقین پہلے سیمی فائنل کو ناکام بنا کر تاثر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں اور خالی نشستیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے فائنل کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s